پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آ گئے، تعداد 187 ہو گئی

Polio

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق متاثرہ تینوں بچوں کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔

نو ماہ کی عالیہ، گیارہ ماہ کی نادیہ اور تیرہ ماہ کا حاضر اس موذی مرض کا شکار ہوا۔ تینوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔

ملک میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد ایک سو ستاسی ہو گئی۔ فاٹا میں ایک سو تیس، خیبر پختونخوا میں تنتیس، سندھ میں سترہ بچے پولیو کا شکار ہوئے۔ پنجاب میں دو اور بلوچستان میں پولیو کے پانچ کیس رپورٹ ہوئے۔