اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے 30 ستمبر کو جنیوا میں اجلاس طلب کرلیا جس میں پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 30 ستمبر کو جنیوا میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پرائم منسٹر پولیو سیل کی فوکل پرسن اور رکن قومی اسمبلی عائشہ رضا فاروق کریں گی۔
جس میں وہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز سے متعلق پاکستان کاموقف پیش کریں گی۔ واضح رہے کہ رواں سال کے دوران اب تک 166 کیسز پولیوکے رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ 15 برسوں میں سب سے زیادہ ہیں۔