پولیو سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر200 پاکستانی دوحہ میں پھنس گئے

Airport

Airport

راولبنڈی (جیوڈیسک) بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قطر جانیوالے 200 پاکستانی پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث دوحہ ایئر پورٹ پر پھنس کررہ گئے ہیں اور گزشتہ 36 گھنٹے سے وہاں محصور ہیں۔

دوحہ کے پاکستانی حکام نے ان سے تعاون کرنے سے انکارکردیا، ان پاکستانیوں کے رشتے داروں نے رابطہ پرایکسپریس کو بتایا کہ ان کے پاس پولیو کے ٹیکے لگوانے کے سرٹیفکیٹس نہیں تھے تو انھیں ایئرپورٹ سے کیوں جانے دیا گیا۔

یہ ایئرپورٹ حکام کی نااہلی ہے، دوحہ ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے انھیں کلیئرنس دینے سے انکار کرتے ہوئے واپس پاکستان جانے کا کہہ دیا ہے، ان پاکستانیوں کے پاس واپسی کا ٹکٹ بھی نہیں ہے، انھوں نے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی استدعا کی ہے۔