بدین (عمران عباس) پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے خاتمے کے لیے ہم سب کو ملکر کوششیں کرنی ہونگی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بدین محمد رفیق قریشی نے دربار ھال بدین میں پولیو کے خاتمے کے شروع ہونے والی مہم کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں کیا، ڈپٹی کمشنر نے نے کہا کہ 14 سے 16 دسمبر 2015 ءتک پولیو سے بچاﺅ کے لیئے قطرے پلانے والی مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جہاں پر لیڈیز اسٹاف کی کمی ہوگی اس کمی کو پورا کیا جائے۔
ڈی سی بدین نے مزید کہا کہ جو بھی ادارا اس مہم میں کام کریگا اس کو اپنی ایمانداری کے ساتھ کام کرنا پڑیگا تاکہ پولیو کے مرض سے پاکستان کے بچوں کو چھٹکارہ دلایا جا سکے،ڈی سی بدین نے سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں کوتاہی برتنے کسی بھی ملازم یا افسر کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں ڈاکٹر پیر محمد واھرو، ڈاکٹر اسلم ولی پرھیاڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون غلام قادر جونیجو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محمد حسن بلوچ، ضلع بدین کی پانچ تحاصیل کے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار، محکمہ صحت کے ڈاکٹرز، مختلف این جی اوز کے نمائندوں، ڈبلیو ایچ او ، پی پی ایچ آئی کے نمائندوں کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔