پولیو کے خاتمے کیلئے نئی ویکسین کے منصوبے پر کام شروع

Polio Vaccine

Polio Vaccine

نیویارک (جیوڈیسک) دنیا سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نئی ویکسین کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت اور مائیکروسافٹ کے مالک کی فلاحی تنظیم بِل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اس منصوبے کے لیے چھ لاکھ 74 ہزار ڈالر کی رقم فراہم کر رہے ہیں۔

اس منصوبے پر امریکا اور برطانیہ کے سائنسدانوں کی مشترکہ ٹیم کام کرے گی۔ ماہرین کو امید ہے کہ نئی ویکسین موجودہ ویکسین سے زیادہ مؤثر ہوگی اور اس سے دنیا میں پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔