پولیو وائرس کے مکمل خاتمہ کیلئے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو ویسکین پلانا ضروری ہے۔ ممتاز بیگ

ROTARY CLUB POLIO AWARENESS CAMPAIGN

ROTARY CLUB POLIO AWARENESS CAMPAIGN

رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ نے سندھ پنجاب بارڈر پر قائم مستقل پولیو چیک پوسٹ کوٹ سبزل پر پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمہ اور نئی نسل کو معذوری سے بچانے کیلئے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو ویسکین پلانا ضروری ہے۔

پوری دنیا سے اس موذی مرض کا وائرس ختم جبکہ افغانستان ،نائجیریا اور وطن عزیزسے اس کا خاتمہ ہونا ابھی باقی ہے جہاںسال 2016 میں اب تک 21 کیسز کی تصدیق ہوچکی اوربدقسمتی سے ان میں سے 13کا تعلق پاکستان سے ہے۔

بنیادی مرکز صحت کے انچارج ڈاکٹر منور اور کلب ممبرمیڈم ثمینہ اشرف نے بتایا کہ رواں سال پولیو وائرس میں 43 فیصد کمی پولیو ورکرز، محکمہ صحت،حکومت، سماجی وفلاحی تنظیموں کی مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے جس میں خواتین پولیو رکرز کاکردار قابل تحسین ہے۔

ROTARY CLUB POLIO AWARENESS CAMPAIGN

ROTARY CLUB POLIO AWARENESS CAMPAIGN

سول سوسائٹی ،میڈیا اور روٹری کلب پولیو آگاہی بارے اہم اورعملی کام کر رہے ہیں۔ خواجہ ارشاد،رانا جبار اور جان محمد وارثی نے والدین سے اپیل کی کہ 29اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں اپنے بچوں کو دیکسین پلاکرملک کو پولیو سے پاک کرنے میں اپنا فرض نبھائیں۔

اس موقع پر فیصل سراج، راحیل علی ساتھ،پولیو ورکرز میر حسن، عمران قادر، محمد سلیم، ےسین،زاہد اقبال، بلال احمدو دیگر موجود تھے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
ممبر۔پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی۔روٹری انٹرنیشل۔
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com