بدین (عمران عباس خواجہ) پولیو مہم کے دوران لاپرواہی بھرتنے والے کسی بھی فرد کو معاف نہیں کیا جائے گا، 9 نومبر سے 11 نومبر تک شروع ہونے والی پولیو کے قطرے پلانے والی مہم کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدین غلام قادر جونیجو نے بدین ڈی سی آفیس میں قائم دربار ھال میں پولیو مہم کی میٹنگ کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ یہ سیزن دھان کی کٹائی کا ہے۔
اس سلسلے میں دیگر شہروں سے بلخصوص ضلع تھرپارکر سے ھجرت کرکے آنے والے ھاریوں کے بچوں پر خصوصی نظر رکھی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نا رہ جائے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کے بعد گھر گھر جاکر پولیو مہم کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر فوکل پرسن پولیو مہم ڈاکٹر پیر محمد واھرو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 9 نومبر سے شروع ہونے والی مہم 11 نومبر تک جاری رہے گی ، میٹنگ میں ڈاکٹر اسلم پرھیاڑ، اے ڈی سی ٹو محمد حسن بلوچ اور پانچوں تحاصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔