پولیو مانیٹرنگ سیل این ڈی ایم اے کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ

Polio

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرمملکت ہیلتھ ریگولیشن سروسزسائرہ افضل تارڑکی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پولیو مانیٹرنگ سیل کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمٹ سیل کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ سیل کے انسداد پولیو اسٹیرنگ کمیٹی کےاجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکریٹریز صحت نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو سے متعلق انڈپینڈنٹ مانيٹرنگ بورڈکی سفارشات پر صوبوں سے مشاورت بھی کی گئی۔