اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کی غیرسنجیدگی کے باعث وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ سیل رل گیا۔ سیل کو وزیراعظم سیکریٹریٹ سے نکال دیا گیا۔
وزیراعظم پولیو سیل کو عمارت اور سٹاف پورا نہ ہونے پر مانیٹرنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت نے اب سیل کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا ماتحت ادارہ بنا دیا۔ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر صفدر رانا کو پولیو سیل کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سیل کے کوآرڈینیٹر الطاف بوسن کو پروگرام کے ماتحت کام کریں گے۔ نگران حکومت نے بھی وزیراعظم پولیو سیل کو تحلیل کر دیا تھا۔
عالمی اداروں کے دباؤ پر نگران حکومت کو فیصلہ واپس لینا پڑا۔ وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ سیل کو ماتحت کرنے کا فیصلہ وزارت قومی صحت نے کیا۔ سیل کی منتقلی کے باوجود ڈاکٹر الطاف بوسن کی ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ جاری ہے۔۔