پولیو اور پنجاب کا نیا چیلنج

Polio

Polio

لاہور (جیوڈیسک) ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے مدد کرنے والے بیرونی شراکت دار پنجاب کو خیبر پختونخوا کے بجائے اپنے لیے زیادہ بڑا چیلنج تصور کر رہے ہیں۔

حکومت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور یونیسیف کی شراکت میں کی پولیو کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ڈبلیو ایچ او عملی اور مالی طریقے سے حکومت کی مدد کر رہا ہے، جبکہ یونیسیف معلومات کی ترسیل کے حوالے سے مدد فراہم کرتی ہے۔

اگرچہ پنجاب نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، لیکن جب گزشتہ سال ظاہر ہونے والی علامتوں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس پروجیکٹس کے لیے اب بھی بہت بڑے بڑے چیلنجز موجود ہیں۔