لیہ کی خبریں 11/02/2015

Tariq Pahar

Tariq Pahar

لیہ (نامہ نگار) ملکی تعمیر وتر قی کے لئے زندگی کے تمام شعبو ں میں خو اتین کی بھر پور شرکت کے بغیر نا ممکن ہے جس کے حصول کے لئے خواتین کی صلا حیتوں سے استفادہ حاصل کرتے ہو ئے انہیں مر دوں کے شانہ بشانہ تمام شعبہ ہا ئے زندگی میں نما یا ں کر دار کے حصول کے لئے کو ششیں معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے یہ با ت اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے خواتین کے قومی دن کے مو قع پر آواز ڈسٹرکٹ فورم و سیپ پا کستان اور سوشل ویلفیئر کے با ہمی تعاون سے مختلف شعبوں میں نما یاں کارکردگی کی حا مل خواتین میں ایوارڈ و شیلڈز دینے کے لئے منعقدہ تقریب سے بطور مہما ن خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ تقریب کا اہتمام صنعت زار لیہ میں کیا گیا تھا تقریب میں ای ڈی او سی ڈی رانا شاہد محمو د ، منیجر صنعت زار صائمہ سیما ب ،صدر آواز فورم فرید اللہ چوہدری ، سب ریجنل کو ارڈینٹر سیپ پا کستا ن مہر محمد زبیر بھی مو جو د تھے زندگی کے مختلف شعبو ں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا کہ حکو مت پنجا ب خواتین کی فلا ح بہبو د و ترقی کے لئے مختلف اقداما ت عمل میں لا رہی ہے جن میں سرکا ری ملا زمت میں خواتین کا کو ٹہ ، پنجا ب بھر میں 16ورکنگ وومن ہاسٹل کا قیا م ، سول سوسائٹی کے تعاون ڈے کیئر سنٹرز کا اجراء ، خواتین کے لئے ملازمت کے حصول کے لئے تین سالہ رعایت ،خواتین کی پر ٹیکشن کے لئے ضلعی سطح پر مختلف کمیٹیوں کا قیام ایسے اقداما ت شامل ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ضلع لیہ کی خواتین کا تعلیمی ترقی میں نما یا ں کردار بھی کلیدی اہمیت کا حا مل ہے جس پر انہو ں نے خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے محمد شاہد رانا نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپا رٹمنٹ کے تحت خواتین کی بہبو د کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کا ر لا تے ہو ئے اقداما ت عمل میں لا ئے جا رہے ہیں ، فرید اللہ چوہدری نے کہا کہ غیر سرکا ری تنظمیں خواتین کی صلا حیتوں کے اعتراف کے لئے حوصلہ افزائی و آگا ہی کی تقاریب منعقد کر تی ہیں اور ساؤتھ ایشیا ء پا رنٹر شپ و آواز فورم کی یہ تقریب اسی سلسلہ کی کڑی ہیں ، مہر محمد زبیر نے ادارے کے اغراض و مقاصد و خواتین کی ترقی کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت سے آگا ہ کیا ، نزہت یا سمین ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ، پرائس کنٹرول کمیٹی میں خواتین کی شمو لیت ، یو ٹیلیٹی سٹور ، شنا ختی کا ر ڈ کے حصول کے لئے خواتین کیلئے الگ سے ڈیسک کا قیا م اور جنرل بس اسٹینڈ و ویگن اسٹینڈ پر علیحدہ انتظا ر گا ہیں ، واش روم بنا نے کی تجو یز پیش کی ۔ اے ڈی سی نے خواتین کی بہبود کے لئے دی جا نے والی تجا ویز پر عمل درآمد کی یقین دہا نی کر ائی ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے سید ہ ثمینہ شاہین نے خواتین کو درپیش مختلف مسائل اور نما یاں کا رکردگی کے لئے مر دوں کے برابر حقوق دلا نے کے بارے میں تجا ویز پیش کیں بعدازاں اے ڈی سی ، ای ڈی او سی ڈی ، فرید اللہ چوہدری و مہر محمد زبیر نے تعلیم ، صحت ، صحا فت ، سما جی بہبود کے شعبہ میں نما یاں کا رکر دگی کی حا مل مسز عطیہ بتو ل ، ڈاکٹر فرحا نہ منظور ، جویرہ بتو ل ، ڈاکٹر نائلہ کنو ل ، سید ثمینہ شاہین ، ساجدہ شبیر ، نذہت یا سمین ایڈووکیٹ ، طا ہر ہ ذوالفقار ، ام سلمیٰ ، نسرین بتو ل اور ڈاکٹر رضیہ سلطا نہ کو شیلڈز دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (نامہ نگار) سہ روزہ پولیو مہم کو کا میا ب بنا نا خصوصی ٹیمو ں کی اولین ذمہ داری ہے یہ بات ڈی او ایچ ڈاکٹر ضیا ء الحسن نے پو لیو مہم کے دوسرے روز مر ہا ن ، چوک اعظم ، نو شہرہ تھل کلا ں ، رفیق آبا د اور چوبارہ کے مختلف علاقوں میں پو لیو مہم کے جا ئزہ کے موقع پر کہی اس مو قع پر ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ نے بتا یا کہ تحصیل چوبا رہ کے پا نچ سال تک کی عمر کے 41132 بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کے لئے 131خصوصی ٹیمیں کا م کر رہی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (نامہ نگار)ما حولیا تی آلو دگی کے خا تمے اور شہر یو ں کو خوبصورت و دیدہ زیب ما حو ل کی فراہمی کے لئے چوبارہ سٹی کے مختلف مقاما ت ، سرکا ری اداروں ، اے سی کیمپلکس میں شجر کا ری مہم کے دوران دو ہزار سے زائد پو دے لگا ئے جا رہے ہیں جس کے لئے ڈی سی اولیہ رانا گلزار احمد کی ہد ایت پر ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو کی سربراہی میں ضلع بھر میں شجر کا ری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے یہ با ت اسسٹنٹ کمشنر چوبا رہ جا م آفتا ب حسین نے اے سی کیمپلکس و تحصیل کیمپلکس میں پو دے لگا نے کے مو قع پر کہی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتا یا کہ شجر کا ری مہم کے دوران سڑکا ت کے کنا رے ،سرکاری اداروں کے احاطوں میں مو سم بہار شجر کا ری مہم کے سلسلہ میں پو دے لگا ئے جا رہے ہیں جن کا بنیادی مقصد ما حولیا تی آلو دگی کا خا تمہ و دیدہ زیب و خوبصورت ما حول فراہم کر نا ہے انہو ں نے مزید کہا کہ ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں ضلع بھر میں سڑکا ت کے کنا رے تجا وزات کے خا تمے کے بعد شجر کا ری کی جا رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں پو لیو مہم کے دوران اہداف کے حصول کے لئے تمام 341خصوصی ٹیمیں سرگر می سے کا م کر رہی ہیں اور سو فیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ما نیٹرنگ کا عمل جا ری ہے یہ بات ڈی او ایچ ڈاکٹر ضیا ء الحسن نے پو لیو مہم کے تیسرے روز فتح پور ، 90ایم ایل ، 98ایم ایل و کروڑ سٹی میں ٹیمو ں کی ما نیٹرنگ کے مو قع پر کہی ۔اس موقع پر ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر اقبال احمد خان نے بتا یا کہ تحصیل کر وڑ کے 5سال تک کی عمر کے 92952بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کے لئے 2سو موبا ئل ٹیمیں ،12ٹرانزٹ ، 26فکسڈ سائٹس پر پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا رہے ہیں ۔