جھنگ : ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرنادر چٹھہ نے آئندہ تین روزہ انسداد پولیو رائونڈ کے حوالہ سے محکمہ صحت کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہ ہے کہ پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیع ہے اور طے شدہ ٹارگٹ کوسو فیصد ہرصورت میں مکمل کیا جائیگا۔
لہٰذا انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت ،سستی اورنا اہلی کے مرتکب محکمہ ہیلتھ و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔ اجلاس میںای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان، ڈی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹرIRMNCH پروگرام ڈاکٹر ذولفقار علی، ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال ،ڈی ڈی ایچ اوز،متعلقہ ڈاکٹرز اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران وسٹاف بھی موجود تھا۔
اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ 16تا 18 فروری 2015 تین روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے مکمل کئے گئے انتظامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ پانچ سال تک کی عمر کے 4 لاکھ41 ہزار 199 بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں محکمہ صحت کی 1005ٹیمیں تحصیل جھنگ، شور کوٹ، احمد پور سیال اور تحصیل اٹھارہ ہزاری میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے محکمہ صحت کے حکام کو انتظاما ت کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس قومی فریضہ کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔
انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی وہ مانیٹرنگ و نگرانی کے نظام کو مزید فعال اور موثر بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر انہیں کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے۔ علاوہ ازیں محکمہ ریونیو اور ضلعی خطیب اوقاف لوگوں کو پولیو مہم کے بارے اعلانات اور بینرز آویزاں کرنے کا بھی انتظام کریں۔