رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو کمیٹی رکن ممتاز بیگ نے کامنیٹ اور روٹری کلب کے زیراہتمام پولیوآگاہی مہم کے سلسلے میں دفتریونین کونسل34/E وائرلیس پل میں پولیو ورکر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے کائنات کا حسن ہیں اور پولیو سے محفوظ بچے ہی وطن عزیز کا روشن مستقبل ہیں۔ افغانستان اور پاکستان کے علاوہ پوری دنیا سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
جب تک اس بیماری کا ایک بھی وائرس موجو د ہے دنیا میںپولیو پھیلنے کاخطرہ موجود رہے گا۔۔گزشتہ سال پولیو وائرس میں 84فیصد کمی سکیورٹی اداروں، محکمہ صحت،سماجی تنظیموں کے ساتھ پولیو ورکرز کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔کامنیٹ کے ڈسٹر کٹ کوآرڈینیٹرفرقان طاہر نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کا پولیو فری سٹیٹس برقرار رکھنے کیلئے پولیو ورکرز کو مزیدسخت محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
رواں سال وطن عزیز سے پولیو ختم کرنے کاٹارگٹ ہے سوسائٹی اوروالدین وطن عزیز سے پولیو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں۔روٹری کلب کے ممبر فرحان عامر نے کہاکہ پولیو کا کوئی علاج نہیں لیکن اس سے بچائو ممکن ہے انسدادپولیوکی ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو ویکسین کے دوقطرے پلانے سے اس مرض کا وائرس ختم ہو جاتا ہے اور بچے عمر بھر کی معذوری سے محفوظ ہو جاتے۔
اس موقع پررحیم یارخان ،بستی مستان شاہ، خان پور، ظاہر پیر،ترنڈہ محمد پناہ،ٹھل خیرمحمد،کوٹ سبزل کے پولیوورکرز اور کامنیٹ سٹاف نے شرکت کی۔روٹری کلب کی طرف سے پولیو ورکرز کو پولیو کٹس، شرٹس و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔
Polio Campaign
محمد ممتاز بیگ فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com