پولیو سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ، چاروں وزرائے اعلیٰ کو شرکت کی ہدایت

Polio

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پولیو سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، گورنر خیبر پختونخوا ، دفاع ، داخلہ اور اطلاعات کے وفاقی وزرا اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر ، یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ، اجلاس میں پولیو کے خاتمے کے لیے وزارت صحت کی کارکردگی اور پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات پر غور کیا جائے گا ، وزرائے اعلیٰ کو اپنے اپنے صوبے سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔