پولیو ٹیم کی کمشنر کراچی سے ملاقات، شہر کو پولیو فری بنانے کا عزم

Shoaib Ahmed Siddiqui

Shoaib Ahmed Siddiqui

کراچی (جیوڈیسک) یونیسیف کی پاکستان پولیو کنٹری ٹیم نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے ملاقات میں حکومت سے بھرپور تعاون اور کراچی کو پولیو فری بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کمشنر ہائوس کراچی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی نے یونیسیف کی ٹیم کو تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ وقتاً فوقتاً اجلاس کے ذریعے آگاہی حاصل کی جاتی ہے جبکہ مسلسل رہنمائی اور ہدایت بھی جاری کر تے رہتے ہیں۔