اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ نے پولیو ویکسین کے بغیر پاکستانی شہریوں کے بھارت کے سفر پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق تیس جنوری کے بعد تمام پاکستانیوں کو بھارت کے سفر سے چھ ہفتے قبل پولیو قطرے پینے ہوں گے۔
بھارت کے سفر کے لیے عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ضروری ہو گا۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق بھارت نے عالمی ادارہ صحت کے ان رجسڑڈ اسپتالوں اور میڈیکل سنٹروں کی فہرست طلب کی ہے جو بھارت جانے والے مسافروں کو پولیو قطرے پلائیں گے۔