پولیو کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ باعث تشویش ہے۔ نشاط ضیاء قادری

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ پولیو کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کے بارے میں رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پولیو سے پاک پاکستان ہی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے عوام انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم سے تعاون کریں اور ہر مہم کے دوران اپنے اور ارد گرد آباد پیدائش سے پانچ سال تک بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں انہوں نے کہاکہ پولیو کا پاکستان سے مکمل خاتمے کے لئے پولیو کے خلاف جہاد میں رنگ و نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر ملک میں بسنے والے ہر فرد کو اپنا قومی فریضہ ادا کرنا ہوگا۔

جب ہی ہم پاکستان سے نہ صرف پولیو کا خاتمہ کرسکتے ہیں بلکہ اپنے مستقبل کے معماروں کو ایک توانا اور صحت مند زندگی فراہم کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں، سماجی و فلاحی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ متحد ہوکر پاکستان کو پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے اداروں کے باہمی تعاون کو یقینی بنا کر پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

اور صحت مند ماحول کے حوالے سے دنیا میں پاکستان کا نام اُجاگر کیا جاسکے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر جاکر پولیو کی ویکسئن پلانے والی ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کے روشن مستقبل کے حوالے سے ان کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔