انسداد پولیو بارے روٹری کلب دنیا بھر میں گرانقدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ محمد افضل ثاقب

Muhammad Mumtaz Baig

Muhammad Mumtaz Baig

رحیم یار خان : انسداد پولیو بارے روٹری کلب دنیا بھر میں گرانقدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ سول سوسائٹی، مذہبی علماء اور اساتذہ کے بھر پور تعاون کے باعث بہت جلد پاکستان بھی پولیو سے پاک ہو جائے گا۔ صحت مندبچے ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکی ویکسین پلانا ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرانٹنڈنٹ رحیم یار خان ڈاکٹر محمد افضل ثاقب نے روٹری کلب کے ایک وفد سے خصوصی ملاقات میں بتائی ۔ اس موقع پرروٹری انٹر نیشنل پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے بتایا کے رواں سال اب تک دنیا میں 23پولیو کے مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور بد قسمتی سے 22پولیو زدگان کا تعلق پاکستان سے ہے جو ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔

پاکستان پر پہلے ہی سفری پابندیاں لگ چکی ہیں پولیو وائرس پر قابو نہ پانے کے صورت میں وطن عزیز پر مزید سخت پابندیاں جن میں عمرہ اور حج پر جانے کی پابندی بھی لگ سکتی ہے۔پولیو سے بچنے کا واحد حل اسکی ویکسین کے دو قطرے ہر پولیو مہم میں پانچ سال کے کم عمرکے تمام بچوں کو پلانے سے پولیو کا وائرس مر جاتا ہے اور بچے زندگی بھر کیلئے معذور ہونے سے بچ جاتے ہیں۔

اس موقع پر سابق صدر روٹری کلب چوہدری ریاض احمد اور صوفی بشیر احمد بھی موجو د تھے جنہوں نے روٹری کلب کی طرف سے ہسپتال کیلئے ایک کھٹمل مار سپرے مشین اور وال کلاک اورروٹری کیپس وغیرہ تحفے کے طور پر پیش کیں۔

Muhammad Mumtaz Baig

Muhammad Mumtaz Baig

محمد ممتاز بیگ
ممبر۔پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی۔روٹری انٹرنیشل۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: [email protected]