سیاسی کارکن اکرم کو نامعلوم افراد کیجانب سے قتل کی دھمکیاں

Karachi

Karachi

کراچی : مقامی سیاسی کارکن محمد اکرم ولد سمندر خان کو نامعلوم مسلح افراد کیجانب سے قتل کردینے کی دھمکیوں کے بعد انہوں نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

محمد اکرم سمندر خان نے اس سلسلے میں بتایا کہ میں میڈیا کے توسط سے حکومت سندھ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ میں عوامی نیشنل پارٹی کا ایک ادنیٰ سا کارکن ہوں ،میری کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں ہے ،مجھے خود سمجھ نہیں آرہا کہ مجھے دھمکیاں کون دلوارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز میں شاہ لطیف ٹائون میں اپنے کسی دوست سے ملکر واپس جارہا تھا کہ مجھے دو مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر روکا اور مجھے تھپڑ مار کر قتل کی دھمکیاں دیں ،جبکہ اس سے چند روز قبل بھی مجھے بھینس کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب روک کر دھمکیاں دی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں واقعات میں مختلف لوگ تھے جنہوں نے چہرے پر بڑے والے رومال باندھ رکھے تھے۔