لاہور (جیوڈیسک) ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی سربراہی میں قائم اپوزیشن جرگے کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سینٹر رحمان ملک کی رہائشگاہ پر جرگے کا آخری اجلاس جاری ہے جس میں سراج الحق، لیاقت بلوچ، رحمان ملک، جے جے جمال، سینیٹر کلثوم پروین اور دیگر شامل ہیں۔
اپوزیشن جرگہ کے ذرائع کے مطابق کوشش تھی کہ مسائل کے حل کے لئے ڈائیلاگ کا عمل اختیار کیا جائے۔ مذاکراتی عمل شروع ہے، نتیجہ خیز کیوں نہیں ہو رہا اس ہمیں اس سے سروکار نہیں ہے۔
وقت آنے پر بتائیں گے کون ڈائیلاگ میں سنجیدہ تھا کون نہیں۔ قومی جرگہ نے اپنی سرگرمیاں اور رابطے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔