اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے ملکی سیاسی صورتحال پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور رابطے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بنائی گئی۔
مشاورتی کمیٹی میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی شامل ہیں۔کمیٹی ملکی معاملات اور سیاسی صورتحال پر سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے مشاورت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی کمیٹی کے ارکان نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے رابطہ کیا ہے جبکہ کمیٹی رکن خواجہ سعد رفیق کا عوامی نیشنل پارٹی کے عبوری صدر حاجی عدیل سے بھی رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان اے این پی سینیٹر زاہد خان کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے کمیٹی ملاقات کر کے ملکی معاملات پر مشاورت کرنا چاہتی ہے۔