سیاسی ہلچل سے معاشی اصلاحات کا عمل متاثر ہو سکتا ہے، موڈیز

Moody

Moody

اسلام آباد (جیوڈیسک) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ حکومت اور عمران خان کے درمیان جاری سیاسی خلش سے معاشی اصلاحات کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔ موڈیز انویسٹر سورسز کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اصالاحات کے عمل میں سست روی ہونے کی صورت میں بین الاقوامی مالی معاونت میں کمی آنے کا خدشہ ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے لیے معاشی اصالاحت پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے دیے گئے معاشی اصالاحات کے پروگرام کے 21 اہداف میں سے 10 پورے کرچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی خسارے کو کم کرنے، نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے لیے حکومت کو سیاسی سطح پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معاشی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرنا ریٹنگ کے لیے مثبت ہے، کامیاب معاشی جائزے پر پاکستان کو آئی ایم ایف سے 55 کروڑ ڈالر کا قر ض مل جائے گا۔