اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی انتشار سے جمعیت علمائے اسلام کا کوئی تعلق نہیں۔ ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان کا نام واپس لینے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان کا نام واپس لینے کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا۔ اس معاملے پر تحفظات ہیں جس سے مسلم لیگ نون کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔