سیاسی بحران میں فوج کو ملوث کرنا شرمناک عمل ہے، ثروت اعجاز

Sarwat Ejaz Qadri

Sarwat Ejaz Qadri

کراچی (جیوڈیسک) کارروائی کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، کراچی کو فرقہ وارانہ فسادات میں جھونکنے کی سازش ہورہی ہے، ٹارگٹ کلرز کی عدم گرفتاری سے دہشت گردوں کے حوصلے بلندہو رہے ہیں، موجودہ سیاسی بحران میں فوج کو ملوث کرنا شرمناک عمل ہے۔

پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے اور سیلاب زدگان کی امداد کیلئے متحد ہے ، جو سیاستدان سیلاب متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتے انہیں سیاست کا حق نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر سے واپسی پر مرکز اہلسنت میں رابطہ کمیٹی کے اراکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔