موجودہ سیاسی بحران : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صبح گیارہ بجے شروع ہو گا

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر نے اپنے اختیارات کے تحت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس آج منگل کو صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہو گا۔

اجلاس میں قرار داد منظور کی جائے کہ نہ تو وزیراعظم نواز شریف استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل کی جائیں گی۔ مشترکہ اجلاس میں آئین اور جمہوریت کے حق میں قرار داد بھی منظور کی جائے گی۔ ارکان پارلیمنٹ جمہوری نظام کے حق میں تقاریر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔