لاہور (جیوڈیسک) سنگینی اور پوائنٹ آف نو ریٹرن کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی سیاسی بحرانوں کے حل کیلئے چاہتی ہے کہ فریقین ضد، انا چھوڑیں، یہ ناگزیر ہے کہ دھاندلی زدہ حلقوں میں دوبارہ گنتی کرائی جائے۔ عوامی قومی مطالبہ پر الیکشن کمیشن بااختیار بنایا جائے اور اس کی تشکیل نوکی جائے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا کہ خود ساختہ نظریات، محاذ آرائی اور عدم برداشت اور لاقانونیت جیسے مسائل نے ملک وقوم کو ہیجان میں مبتلا کیاہوا ہے۔
سیاستدانوں نے اگر ماضی سے سبق نہیں سیکھاتو اس کے نتائج پوری قوم کو بھگتنا ہوں گے ۔امیر جماعت اسلامی پنجاب وپارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ نریندرمودی کی اشتعال انگیزی پاکستانی حکمرانوں اور ان تمام لوگوں کی بندآنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے جوبھارتی دوستی میں مکمل طور پر اندھے ہوچکے ہیں۔