سیاسی رنجش پر مخالفین کیخلاف جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : سیاسی رنجش پر مخالفین کیخلاف جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر علاقہ مکینوں کا احتجاج’مقدمہ خارج کرنیکا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ موضع ساروکی کے رہائشی یونس اور وسیم وغیرہ کی منشاء چیمہ وغیرہ کیساتھ سیاسی مخالفت چلی آرہی تھی اسی سیاسی رنجش پر منشاء چیمہ نے وسیم اور یونس وغیرہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اسکے گھر پر حملہ کیا اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے منشاء چیمہ کی درخواست پر تھانہ احمد نگر پولیس نے وسیم اوریونس وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت کروالی سیاسی رنجش پر وسیم اور یونس کیخلاف جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے تھانہ میں پیش ہو کر ملزمان کے حق میں گواہی دی اور پولیس کو یقین دہانی کروائی کہ وقوعہ سے دونوں کا کوئی تعلق نہ ہے لیکن اس کے باوجودکوئی شنوائی نہ ہوئی ملزمان کیخلاف جھوٹے مقدمہ کے اندراج پرعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شدید احتجاج کیا اور پولیس و مدعی مقدمہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے بتایاکہ وقوعہ جھوٹ پر مبنی اور ملی بھگت ہے۔

وقوعہ کے وقت یونس اپنے ڈیرہ کام کررہا تھا جبکہ وسیم کا منشاء وغیرہ کیساتھ گلی میں جھگڑا ہوا تھا یونس کی منشاء چیمہ گروپ سے سیاسی رنجش چلی آرہی ہے یونس نے بلدیاتی الیکشن میں جنرل کونسلر کی حیثیت سے حصہ لیا تھا اسی وجہ سے سیاسی مخالفین نے اس کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا جوکہ سراسر زیادتی ہے یونس نے بتایا کہ منشاء چیمہ اسے انتخابات میں حصہ لینے سے منع کرتا رہا نہ ماننے پر اس نے سیاسی مخالفت شروع کر دی اور اسی رنجش پر اس نے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی گوجرانوالہ، سی پی او گوجرانوالہ ودیگر حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے جھوٹا مقدمہ خارج کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔