بگ بی کی نئی پولیٹیکل ڈرامہ فلم ”لیڈر“ کا پہلا ٹریلر جاری

Leader

Leader

ممبئی (جیوڈیسک) بگ بی کی نئی پولیٹیکل ڈرامہ فلم ” لیڈر” کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم میں امیتابھ اور جیا بچن کے علاوہ گلشن گرووَر، دنیش لال اور پاکھی ہیگڑے اہم کردار ادا کررہی ہیں، فلم کی کہانی امیتابھ بچن اور جیا بچن کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک سیاسی لیڈر زبردستی اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اْسکی غنڈہ گردی اور دھونس دھمکیوں کیخلاف وہ سیاست کے میدان میں اْتر جاتے ہیں۔