سیاسی اور معاشی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا: احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حقیقی تبدیلی یہ ہے کہ پاکستان کا امیج ایک دہشتگرد سے تبدیل ہو کر پرامن ملک کا بن چکا ہے۔

چین کی 45 ارب کی سرمایہ کاری سے پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے۔ کوئی بھی ملک سیاسی اور معاشی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ترقی مشینوں یا انفراسٹرکچر سے نہیں بلکہ لوگوں سے ہوتی ہے۔ پرامن ماحول بھی ترقی کی راہ میں آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ ہمیں مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہو گا۔