اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری ، انتخابی اصلات کمیٹی کا بڑا فیصلہ۔ جج ہونے کی شرط ختم کرنے پر اتفاق۔ کمیٹی میں شامل حکومتی جماعت ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے ترمیم پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ ترمیم کے بعد ریٹائرڈ بیوروکریٹ یا سول سوسائٹی کا نمائندہ بھی چیف الیکشن کمشنر یا رکن الیکشن کمیشن بن سکے گا۔
آئین کے آرٹیکل دو سو تیرہ کے تحت چیف الیکشن کمشنر کیلئے سپریم کورٹ کا جج جبکہ آرٹیکل دو سو اٹھارہ کے تحت ارکان کیلئے ہائیکورٹ کا جج ہونا لازمی ہے۔ امکان ہے کہ آئینی ترمیم جون میں نئے اراکین کی تقرری سے پہلے کر لی جائے گی۔