لاہور (جیوڈیسک) آصف علی زرداری کی زیرصدارت سرگودھا ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ سابق صدر نے امیدواروں کو آئندہ انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی، کہتے ہیں پنجاب میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔
آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ مرکز ہی نہیں پنجاب میں بھی آئندہ حکومت جیالوں کی ہو گی، آر اوز الیکشن کے نتائج سیاسی جماعتوں کی مقبولیت نہیں، دھاندلی کا پیمانہ ہوتے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ انتخابات سے قبل پنجاب میں سیاسی فضاء بدل دیں گے، جس جماعت کے پاس جیالے ہوں اسے شفاف انتخابات میں کوئی نہیں ہرا سکتا۔
سابق صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، ملک میں ایک قانون ہونا چاہئے، وی آئی پی احتساب سے دیگر صوبوں کو غلط پیغام دیا جا رہا ہے۔