سیاسی محاذ پر لڑنے والوںکو عوام کے مسائل کا ادراک نہیں، سراج الحق

 Sirajul Haq

Sirajul Haq

کوئٹہ (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جو لوگ ملکی سیاست میں آپس میں لڑ رہے ہیں انہیں عوام کے مسائل کا ادراک نہیں، ملک میں چاروں طرف مغل شہزادے نظرآتے ہیں۔ کوئٹہ میں اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے جانےکے بعد سرمایہ داروں نے ملک کو غلام بنایا، بینکوں سے قرضے لیے اور اداروں کو اپنے لیے استعمال کیا، ملک میں تحریک پاکستان کی جدوجہد کا دوبارہ آغاز کریں گے، امید ہے کہ قوم اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشرافیہ نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا اور سیاست کو بھی بدنام کیا، ان ہی کی وجہ سے باہر جانے والوں کی ایئر پورٹس پر تلاشی لی جاتی ہے اور ہمارے گرین پاسپورٹ کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، اس نام نہاد اشرافیہ کی وجہ سے ہی مشرقی پاکستان بنگلادیش بن گیا اور ملک ایک بحران کا شکار ہے، ان میں سے زیادہ تر وہی لوگ آج سینیٹ اور پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔