سیاسی بنیادوں پر رجسٹرڈ ہونیوالے میڈیکل کالجز کی تحقیقات شروع

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب نے سیاسی بنیادوں پر رجسٹرڈ ہونے والے میڈیکل کالجز کی تحقیقات شروع کر دی۔ پیپلز پارٹی کے دور میں رجسٹر ہونے والے میڈیکل کالجز کی انسپکشن بھی شروع کر دی گئی۔ اسلام آباد قومی احتساب بیورو نے گزشتہ پانچ سال میں رجسٹر ہونے والے میڈیکل کالجز کا معائنہ شروع کر دیا۔ معائنہ ٹیم میں پی ایم ڈی سی کے نمائندوں کو بھی شامل کر لیا گیا۔

نیب نے چاروں صوبوں کے ریجنل دفاتر کو تحقیقاتی رپورٹ جلد تیار کرنے کے لیے متحرک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 58 نئے میڈیکل کالجز رجسٹرڈ کیے گئے۔ 2008 سے 2013 کے دوران ملک میں میڈیکل کالجز کی تعداد 70 سے بڑھ کر 128 ہو گئی۔

تحقیقات میں 19 میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ 11 نجی میڈیکل کالجز اور 9 سرکاری کالجز کی غیر قانونی طور پر رجسٹریشن کی گئی۔ نیب اور ایف آئی اے نے سابق رجسٹرار ڈاکٹر ندیم اکبر کا نام ای سی ایل میں شامل کرا رکھا ہے۔