فیصل آباد (جیوڈیسک) فوج کی ثالثی کے بعد عمران اور قادری دھرنا ختم کر دیں۔ آرمی چیف کو مثبت کردار ادا کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قادری کے شہداء کا مقدمہ رجسٹرڈ ہو چکاہے۔ اب پولیس کے شہداء کا مقدمہ بھی رجسٹرڈکر کے ملزمان کو سزا دی جائے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران نے پوری قوم کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ عمران اور قادری کے مطالبات تسلیم ہو چکے ہیں سیاست میں مزید انتشار قوم برداشت نہیں کر سکتی۔