سیاسی عدم استحکام، سٹاک مارکیٹ میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی مندی

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں جاری سیاسی گرما گرمی اور اس کے نتیجے میں بدلتے حالات کے اثرات پاکستان سٹاک ایکسیچنج پر نمایاں ہونے لگے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 1399 پوائنٹس نیجے گر گیا اور مارکیٹ 43 ہزار 899 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

آج ہونے والی مندی کے باعث شیئرز کی مالیت ایسی گری کہ سرمایہ کاروں کے 375 ارب روپے ڈوب گئے۔

یکم جولائی سے اب تک بیرونی سرمایہ کار 10 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے شیئرز فروخت کر چکے ہیں جبکہ مالی سال 2017ء میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 53 کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے تھے۔

سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور بڑی کمپنیوں کے نتائج توقعات کے مطابق نہ آنے کے باعث سرمایہ کار شیئر فروخت کر رہے ہیں۔