سیاسی مداخلت سے نظام تعلیم تباہ ہو کر رہ گیا: پرویز خٹک

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے گھر آیا استاد کے سلوگن سے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں سہولیات نہیں ہیں۔

سکولوں میں حکومتوں کی مداخلت بچوں سے زیادتی ہے۔ سیاسی مداخلت سے نظام تعلیم تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گارنٹی دیتے ہیں کہ آئندہ دو سالوں میں سکولوں میں سہولیات کی کمی نہیں ہو گی۔

فرائض میں غفلت برتنے پر چارہزار تین سو اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ آٹھ سو اساتذہ کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ صوبے میں یکساں نظام تعلیم متعارف کروا رہے ہیں۔ پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کی ترقی سکول کے نتائج سے منسوب کردی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ صوبے سے رشوت ستانی کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا۔