سیاسی جرگہ کے چیئرمین اور امیر جماعت اسلامی پاکستان کو پہلی بار سینٹ کا ممبر بننے پر مبارکباد

Senate

Senate

کوٹلہ ارب علی خاں (نامہ نگار) پاکستان بینکنگ ایمپلائزفیڈریشن کے چیئرمین و سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بنک پروگریسو ایمپلائزیونین پنجاب کے پی کے اسلام آباد (CBU)ملک محمد حسین ،صدر فیڈریشن نور افسرچوہدری آف سٹیٹ بنک ،چیف آرگنائزر محمد اجمل خان آف الائیڈ بنک ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد فاروق آف پنجاب بنک ،سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد قیوم ،وائس چیئرمین شوکت علی بھٹی،سینئر وائس صدر ملک محمد اسماعیل،نائب صدر عبدالوہاب بلوچ اور وائس چیئرمین طلحہ محمود نے رضا ربانی کو بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ بننے پر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو بذریعہ بیلٹ وائس چیئرمین بننے اور پہلی بار منتخب ہونے والے سینٹرز کو مباکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے ایوان بالا کی سمت درست کریں گے۔

فیڈریشن عہدیدارن نے سیاسی جرگہ کے چیئرمین اور امیر جماعت اسلامی پاکستان کو پہلی بار سینٹ کا ممبر بننے پر مبارکباد دی ،ملک محمد حسین نے رضا ربانی کی بطور سینٹر مزدور دوست خدمات کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب اپنی سابقہ روایات کو زندہ رکھتے ہوئے بطور چیئرمین سینٹ قومی بنکوں کے ورکرز ،ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو بھی روکیں گے۔