ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اصل مالکان موٹر وے کے نام پر متاثرین کے نام پر غیر قانونی رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر تحصیل انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کے لیے چند افراد کا اللہ چوک پیرمحل میں ٹینٹ لگا کر انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کا ڈرامہ ،،، سیاسی صحافتی شخصیات کو غلط اطلاع دے کر ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش ،، شہریوںنے سرعام اللہ چوک میں ٹینٹ لگاکر لائوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ پیرمحل کی نااہلی قرار دے دیا۔
موٹر وے متاثرین کو براہ راست ادائیگیاں کررہے ہیں ٹائوٹ مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے صحافی ، کرپٹ افراد کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار اداکریں حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر ،،،، تفصیل کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل چک نمبر319گ ب اور چک نمبر320گ ب سے کراچی لاہور موٹر وے کی تعمیر میں آنے والے زمین مالکان کو کلیم کی رقم کا پراسس جاری ہے یہ فائلیں ٹائوٹ مافیا کے لیے کمائی کا ذریعہ بنی ہوئی ہے ایک لاکھ روپے کی رقم کے عوض ٹائوٹ مافیا دس ہزار روپے تک وصول کرکے متاثرین کو کلیم کی ادائیگی کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہا ہے اصل مالکان کی بجائے محکمہ مال اور مجاز اتھارٹی کسی اور شخص کو بائوچر کی ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہے تو ٹائوٹ مافیا نے اپنی دیہاڑی نہ لگنے پر محکمہ مال کے عملہ اور اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب کو بلیک میل کرناشروع کردیامگر اے سی حافظ محمد نجیب نے اصل مالکان کے علاوہ کسی اور شخص کو کلیم کی رقم اداکرنے سے یکسر انکار کر دیا جس پر ٹائوٹ مافیا کے دس سے بارہ افراد نے اللہ چوک پیرمحل میں مین روڈ کو بلاک کرکے ٹینٹ لگاکر سارا دن دریاں بچھا کر احتجاج کے نام پر عوام کو بیوقوف بنائے رکھا اور ساراد ن عوام درجن بھر افراد کا ڈرامہ دیکھتے رہے جو عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے پرائیویٹ ہسپتال کی ایمبولینس منگواکر وقفہ وقفہ سے اپنے ایک ایک ساتھی کی بے ہوشی کا ڈرامہ کرتے ہوئے تحصیل انتظامیہ سے مذاکرات کاانتظار کرتے رہے۔
سارا دن روڈ بلاک کرکے لائوڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ پیرمحل نے موقع پر ہونے کے باوجود روڈ کلیئر نہ کروایا او رنہ ہی لائوڈ اسپیکر ایکٹ کو روکا سماجی حلقوںنے تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے پولیس انتظامیہ کی نااہلی قرا ردیا یادرہے کہ چاردن سے ایس ایچ اوتھانہ پیرمحل کی وکلاء کے ساتھ تلخ کلامی پر پیرمحل بار ہڑتال پر ہے ، حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا کہناہے موٹر وے متاثرین کو براہ راست ادائیگیاں کررہے ہیں ٹائوٹ مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے صحافی برادری ، کرپٹ افراد کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔