لاہور : صدر پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ فرخ شہباز وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاست دانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔
انتشار اور تصادم کی سیاست کرنا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ۔سیاسی راہنمائوں کا لڑائی جھگڑوں کے بیانات دینا سمجھ سے بالاتر ہے اس طرح سے ملکی حالات مزید خراب ہوں گے۔
صدر پی ایف یو سی فرخ شہباز وڑائچ نے مزید کہا جو سیاسی لیڈرانتشار کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ بیرونی قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں،ایجنڈاصرف ملک میں انارکی پیدا کرنا ہے۔سیاسی رہنمائوں کو حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔