زیارت کی خبریں 26/1/2017

زیارت : ضلع زیارت کے نوجوان قبائلی و سیاسی رہنماء ملک جہانگیر کاکڑ، انجینئر ملک عارف کاکڑ ،ملک آصف کاکڑ، ملک اسفند یار کاکڑ، ملک نذیر کاکڑ، ملک نعمان کاکڑ و دیگر نے اپنی رہائش گاہس ارنگزئی ہاوس زیارت میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے زیارت کے قبائلی و سیاسی شخصیت ملک ظاہر خان کاکڑ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پولیٹیکل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ملک ظاہر خان کاکڑ نے ہمیشہ ضلع زیارت کے عوام کی دن رات خدمت کی ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ملک ظاہر خان کاکڑ جیسے ایماندار شخصیت کو اپنا پولیٹیکل سیکرٹری بنانے پر تہہ دل سے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ملک ظاہر خان کاکڑ پہلے سے ذیادہ ضلع زیارت کے عوام کی خدمت کا فریضہ احسن طریقہ سے جاری رکھیںگے اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے انہیں جو فریضہ سونپا گیا ہے انہیں وہ احسن طریقے سے سر انجام دینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وادی زیارت میں بدھ کے روز بھی آسمان سے سفید موتیاں برستی رہی ،برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ بجلی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں شدید کمی رہا ۔ یو سی کواس میں دو روز سے یوفون کا نیٹ ورک خراب ایکشن لینے والا کوئی نہیں مکینون کو سخت مشکلات درپیش
زیارت : صوبہ بھر کی طرح وادی زیارت میں بھی بدھ کی صبح برفباری کاسلسلہ جاری رہا ۔ برفباری کے سلسلے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میںبھی اضافہ ہونے لگا ۔شدید سردی میں بجلی لوڈشیڈنگ جاری رہا اور گیس پریشر میں بھی شدید کمی رہی لوگوںکو سخت مشکلات کا سامنا رہا ۔اہلیان زیارت کا گیس پریشر بحال کرنے کا مطالبہ ۔ دوسری جانب زیارت کے یو نین کونسل کواس میں یوفون نیٹ ورک پچھلے دو روز سے خراب ہے جسکی وجہ سے وہاں کے مکینون کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اور عوام کی آواز سننے والا کوئی نہیں ہے عوام نے مطا لبہ کیاہے کہ پہلے شدید سردی میں صرف بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں شدید کمی رہتی تھی لیکن اب ان دونوں مسائل کے علاوہ عوام کو ایک اور بڑے مسلئے کا سامنا ہے اور وہ کمیو نیکیشن کا ناقص نظام ہے اہلیان کواس نے مطالبہ کیاہے کہ متعلقہ کمپنی کے حکام عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے یونین کونسل کواس میں نیٹ ورک کی خرابی دور کریں تاکہ عوام کو نیٹ ورک کے حوالے سے درپیش مسلئہ حل ہو سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زیارت: پاکستان تحریک انصاف عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے ۔آئے روز پارٹی میں عوام کی شمولیت مثبت پالیسیاں واضح کررہی ہے۔عوام کی ہمیشہ کی طرح بلا تفریق خدمت کرتے رئینگے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی صوبہ بلوچستان کے سنئیر نائب صدر حاجی نور محمد خان دمڑ نے زیارت کے علاقے زیزری میں عبدالرحمان سارنگزئی ، نصراللہ سارنگزئی ، نظام الدین سارنگزئی و دیگر کی قیادت میں ساٹھ سے زائد افراد کی دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام دوسرے پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں اور عوام قائد عمران خان کی قیادت میں متحد ہورہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ایک ہو رہے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بن کر ابھر رہی ہے ۔عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور انشاء اللہ جلد ہی ان کرپٹ اور نااہل ٹولے کا صفایا کرینگے۔ کرپٹ اوار نااہل حکمرانوں سے تنگ آکر پی ٹی آئی میں جوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں جس کی واضح مثال آئے روز مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت ہے ۔ضلع زیارت میں اب تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے اور نہ ہی اہلیان زیارت کے مسائل کے حل کے لئے موثر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی گئی ہے او رمزید کہا کہ زیارت کے عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ان کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائینگے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رئینگے ۔آخر میں شمولیت کرنے والوں عبد الرحمان سارنگزئی ،نصراللہ سارنگزئی ، نظام الدین سارنگزئی و دیگر نے کہا کہ ہم حاجی نور محمد خان دمڑ کی قیادت پر اعتماد کرکے شمولیت کررہے ہیں ۔اور حاجی نور محمد دمڑ کا بھر پور ساتھ دینگے۔

Ziarat

Ziarat

Ziarat

Ziarat

Ziarat

Ziarat

Ziarat

Ziarat