مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 6/9/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گنج شہدا پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں، شہدا کے عزیز و اقارب کی شرکت، بچوں کے تقریری مقابلے اور کبڈی کے میچ میں عوام کی بھر پور شرکت، پوزیشن ہولڈر بچوں ، مہمان خصوصی ودیگر افراد کو شیلڈیں و سرٹیفکیٹس دئیے گئے، شہدا کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی میں گنج شہدا پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے شہدا کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادریںچڑھائی گئی، تقریب میں شہدا کے وارثہ نے بھی شرکت کی، تقریب میں رہنما تحریک انصاف حسن علی خاں، چوہدری الیاس خاں، میاں عبدالخالق،ای ڈی او ایجوکیشن میاں ذوالفقار ، ڈائریکٹر میوزم قصور محمد اقبال منج،حاجی ارشد ناز، عامر گجر ، صدر پریس کلب مصطفی آبادللیانی(رجسٹرڈ)محمد عمران سلفی، ڈاریکٹر پنجابی کھوج گڑھ اقبال قیصر، معروف کالم نگار اکرم شیخ،میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلرز حضرات و دیگر رہنمائوںشیلڈیں اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شہید کا یہ مقام ہے کہ قیامت کے دن وحد شہید ہی ہو گا جو اللہ سے کہے گا کہ یا اللہ ہمیں دوبارہ دنیا میں بھیج ہم پھر جام شہادت پیئے پھر زندہ کئے جائیں پھر شہید ہوں، ان شہدا کی برکت سے ہی للیانی کا نام مصطفی آباد ہو گیا ہے، آج کا دن تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، پاک فوج سے اپنے سے دس گنا زیادہ فوج کو ناکوں چنے چبوا دئیے،جو قومیں اپنے شہدا اور ہیروز کو بھول جاتی ہے وہ دنیا سے مٹ جایا کرتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) وطن کے دفاع کیلئے جان قربان کرنیوالے شہداء کی عظمت کو سلام ‘شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ‘پاکستان کی بہادر افواج اور غیور عوام ہر اندرونی اور بیرونی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں’ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ‘پاکستان کو مضبوط اور مستحکم ملک بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او قصور عمارہ خان ‘ڈی پی او سید علی ناصر رضوی اور کیپٹن سعد اشرف نے یوم دفاع کے موقع پر گنج شہداء مصطفی آباد میں1965ء کی جنگ میں شہید ہونیوالے 55شہداء کی قبروں پرپھولوں کی چادریں چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ ڈی سی او قصورعمارہ خان نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیاں دیکر حاصل کیا گیا ہے اس لئے ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اس کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس پیغام کو سمجھیں جو شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس قوم کو دیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان آج ایک مضبوط اور خود مختار ایٹمی طاقت ہے اور اسکا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن 1965ء کی غلطی دوبارہ نہیں دوہرائے گا کیونکہ وہ یہ جانتا ہے کہ اگر اس نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان کے غیور اور نڈر عوام انکے راستے میں سیسہ پلائی دیوار بن جائینگے اور پیارے وطن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دینگے ۔ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے و ہ قوم کی حیات ہے ۔پاکستانی قوم جذبہ حب الوطنی سے معمور ہے اور پاکستان کی سلامتی کے حوالے سے ہمہ وقت چوکنا ہے ۔ 1965ء کی جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں پاکستانی فوج نے بہادری اور شجاعت کی وہ لازوال داستان رقم کی جس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے جب رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستانی فوج کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن عزیز کا دفاع کیا ۔کیپٹن سعد اشرف نے کہا کہ پاکستانی فوج پوری دنیا میں اپنی بہادری ‘شجاعت اور مہارت کی بنیاد پر نمایاں مقام رکھتی ہے اور1965ء کی جنگ میں پاک فوج نے عزم ، جرات و بہادری کی ایک لازوال داستان رقم کی اور دشمن کے دانت کھٹے کر کے وطن عزیز کے دفاع کو یقینی بنایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سرفراز الٹراسائونڈ سنٹر میں دوران ڈلیوری خاتون جاں بحق، عطائی نے آپریشن کیا تھا، اس سے قبل ہسپتال میں اموات اورمحکمہ ہیلتھ کی طرف سے سیل کیا جا چکا ہے، با اثر انتظامیہ اعلی حکام کو منتھلیاں دیکر عوام کی جانوں سے کھیلنے میں مصروف، ای ڈی او ہیلتھ و ڈرگ انسپکٹربے بس، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سرفراز الٹرا سائونڈ سنٹر اینڈ گائنی سنٹراموات باٹنے میں مصروف، نان کوالیفائڈ سٹاف کی طرف سے آپریشنوں کا سلسلہ جاری، نواحی گائوں کلیاں کی رہائشی تین بچوں کی ماں چوتھے بچے کی ڈلیوری کیلئے سرفراز الٹرا سائونڈ سنٹر اینڈ گائنی سنٹرکے نام سے عرصہ داراز سے قائم ہسپتال میں لایا گیاجس کا نان کوالیفائنڈ سٹاف نے آپریشن کر کے ڈلیوری کروا دی، آپریشن کے بعد خاتون جاں بحق ہو گی، ورثہ ہسپتال کے باہر سراپہ احتجاج، واقع کی اطلاع پاکر عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ پولیس تھانہ مصطفی آباد پہنچ گئی، حیدر علی نے بتایا کہ اس سے قبل بھی اسی ہسپتال سے دو ڈلیوریاں آپریشن سے کروا چکے ہیں، اہلیان مصطفی آباد نے موت باٹنے کی ان فیکٹرویوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مصطفی آباد میں ایک درجن سے زائد عطائی الٹراسائونڈ اینڈ گائنی سنٹر بنا کرمحکمہ ہیلتھ کی ملی بھگت سے عوام کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ، ڈی سی او قصور ویگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سرالیوں نے استریاں لگا کر دو بچوں کی ماں کو قتل کر دیا،پانڈوکی کے رہائشی محمد اسلم کی مدعیت میں دو خواتین سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق پانڈوکی کے رہائشی محمد اسلم نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری بیٹی نصرت بی بی کی شادی چار سال قبل محمد صفدر سے ہوئی تھی جس میں ایک تین سالہ بیٹی ہے اور چند روز قبل ایک بیٹا پیدا ہوا تھا جسے محمد صفدر نے محمد سید اور غلام فاطمہ کو فروخت کردیا جس پر میری بیٹی اس کی واپسی پر بضد تھا، جس پرامیر کالونی مصطفی آباد کے رہائشیوں محمد صفدر، محمد سید، محمد اشرف، عنایت علی، حاجی نذیر احمد، بشری بی بی، غلام فاطمہ نے استریاں لگا کر اسے قتل کر دیا ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) والد سے جھگڑا کرنے کے بعد نوجوان نے خود کشی کر لی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ میں شوکت علی کے جواں سالہ بیٹے شفاقت علی نے والد سے جھگڑا کرنے کے بعد گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) گنج شہدا پرسیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں، شہدا کے عزیز و اقارب کی شرکت، بچوں کے تقریری مقابلے اور کبڈی کے میچ میں عوام کی بھر پور شرکت، پوزیشن ہولڈر بچوں ، مہمان خصوصی ودیگر افراد کو شیلڈیں و سرٹیفکیٹس دئیے گئے، شہدا کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی میں گنج شہدا پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے شہدا کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادریںچڑھائی گئی، تقریب میں شہدا کے وارثہ نے بھی شرکت کی، تقریب میں رہنما تحریک انصاف حسن علی خاں، چوہدری الیاس خاں، میاں عبدالخالق،ای ڈی او ایجوکیشن میاں ذوالفقار ، ڈائریکٹر میوزم قصور محمد اقبال منج،حاجی ارشد ناز، عامر گجر ، صدر پریس کلب مصطفی آبادللیانی(رجسٹرڈ)محمد عمران سلفی، ڈاریکٹر پنجابی کھوج گڑھ اقبال قیصر، معروف کالم نگار اکرم شیخ،میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلرز حضرات و دیگر رہنمائوںشیلڈیں اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شہید کا یہ مقام ہے کہ قیامت کے دن وحد شہید ہی ہو گا جو اللہ سے کہے گا کہ یا اللہ ہمیں دوبارہ دنیا میں بھیج ہم پھر جام شہادت پیئے پھر زندہ کئے جائیں پھر شہید ہوں، ان شہدا کی برکت سے ہی للیانی کا نام مصطفی آباد ہو گیا ہے، آج کا دن تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، پاک فوج سے اپنے سے دس گنا زیادہ فوج کو ناکوں چنے چبوا دئیے،جو قومیں اپنے شہدا اور ہیروز کو بھول جاتی ہے وہ دنیا سے مٹ جایا کرتی ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) وطن کے دفاع کیلئے جان قربان کرنیوالے شہداء کی عظمت کو سلام ‘شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ‘پاکستان کی بہادر افواج اور غیور عوام ہر اندرونی اور بیرونی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں’ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ‘پاکستان کو مضبوط اور مستحکم ملک بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او قصور عمارہ خان ‘ڈی پی او سید علی ناصر رضوی اور کیپٹن سعد اشرف نے یوم دفاع کے موقع پر گنج شہداء مصطفی آباد میں1965ء کی جنگ میں شہید ہونیوالے 55شہداء کی قبروں پرپھولوں کی چادریں چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ ڈی سی او قصورعمارہ خان نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیاں دیکر حاصل کیا گیا ہے اس لئے ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اس کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس پیغام کو سمجھیں جو شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس قوم کو دیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان آج ایک مضبوط اور خود مختار ایٹمی طاقت ہے اور اسکا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن 1965ء کی غلطی دوبارہ نہیں دوہرائے گا کیونکہ وہ یہ جانتا ہے کہ اگر اس نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان کے غیور اور نڈر عوام انکے راستے میں سیسہ پلائی دیوار بن جائینگے اور پیارے وطن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دینگے ۔ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے و ہ قوم کی حیات ہے ۔پاکستانی قوم جذبہ حب الوطنی سے معمور ہے اور پاکستان کی سلامتی کے حوالے سے ہمہ وقت چوکنا ہے ۔ 1965ء کی جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں پاکستانی فوج نے بہادری اور شجاعت کی وہ لازوال داستان رقم کی جس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے جب رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستانی فوج کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن عزیز کا دفاع کیا ۔کیپٹن سعد اشرف نے کہا کہ پاکستانی فوج پوری دنیا میں اپنی بہادری ‘شجاعت اور مہارت کی بنیاد پر نمایاں مقام رکھتی ہے اور1965ء کی جنگ میں پاک فوج نے عزم ، جرات و بہادری کی ایک لازوال داستان رقم کی اور دشمن کے دانت کھٹے کر کے وطن عزیز کے دفاع کو یقینی بنایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سرفراز الٹراسائونڈ سنٹر میں دوران ڈلیوری خاتون جاں بحق، عطائی نے آپریشن کیا تھا، اس سے قبل ہسپتال میں اموات اورمحکمہ ہیلتھ کی طرف سے سیل کیا جا چکا ہے، با اثر انتظامیہ اعلی حکام کو منتھلیاں دیکر عوام کی جانوں سے کھیلنے میں مصروف، ای ڈی او ہیلتھ و ڈرگ انسپکٹربے بس، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سرفراز الٹرا سائونڈ سنٹر اینڈ گائنی سنٹراموات باٹنے میں مصروف، نان کوالیفائڈ سٹاف کی طرف سے آپریشنوں کا سلسلہ جاری، نواحی گائوں کلیاں کی رہائشی تین بچوں کی ماں چوتھے بچے کی ڈلیوری کیلئے سرفراز الٹرا سائونڈ سنٹر اینڈ گائنی سنٹرکے نام سے عرصہ داراز سے قائم ہسپتال میں لایا گیاجس کا نان کوالیفائنڈ سٹاف نے آپریشن کر کے ڈلیوری کروا دی، آپریشن کے بعد خاتون جاں بحق ہو گی، ورثہ ہسپتال کے باہر سراپہ احتجاج، واقع کی اطلاع پاکر عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ پولیس تھانہ مصطفی آباد پہنچ گئی، حیدر علی نے بتایا کہ اس سے قبل بھی اسی ہسپتال سے دو ڈلیوریاں آپریشن سے کروا چکے ہیں، اہلیان مصطفی آباد نے موت باٹنے کی ان فیکٹرویوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مصطفی آباد میں ایک درجن سے زائد عطائی الٹراسائونڈ اینڈ گائنی سنٹر بنا کرمحکمہ ہیلتھ کی ملی بھگت سے عوام کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ، ڈی سی او قصور ویگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،

Lalyani News

Lalyani News

Lalyani News

Lalyani News