کراچی (جیوڈیسک) اب آگے کیا ہو گا؟ اور پانامہ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ؟ ذہن میں ایسے سوالات لیے جب سٹاک مارکیٹ کے انویسٹرز نے ٹریڈنگ شروع کی تو گھبراہٹ کے شکار سرمایہ کاروں نے شیئرز بیچنے شروع کر دیے۔
بازار میں خریداروں کے مقابلے حصص بیچنے والوں کا پلڑا بھاری ہوا تو سکرپس کی قیمتیں ایسی گریں کہ انڈیکس سنبھل نہ سکا اور 2153 پوائنٹس کی بد ترین مندی دکھا کر بند ہوا۔
بروکرز کے مطابق تاریخ کی بد ترین مندی شیئرز کی مالیت میں لگ بھگ 370 ارب روپے کمی کر چکی اگر سیاسی بھونچال ختم نہ ہوا تو بازار مزید گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔