سیاسی مخالفین بلاول بھٹو کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں، پیپلزپارٹی

PPP

PPP

راولپنڈی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کی نااہلی کی وجہ سے شائد اپنی مدت پوری نہ کر پاتی لیکن پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے کامیاب ہو جائے گی۔ تحریک انصاف کی دوغلی پالیسی کا بڑا ثبوت ایک طرف استعفے اور دوسری جانب ملتان کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے سہام میں پارٹی کارکنوں کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت بھی آزاد کشمیر، سندھ، گلگت بلتستان میں اقتدارمیں ہے پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو پانچوں صوبوں کی زنجیر ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں 18 اکتوبر کو مزار قائد پر ہونے والا جلسہ ملکی تاریخ کا رخ بدل دے گا۔