سیاسی اختلاف کے اظہار میں شائستگی سے انحراف کی روایت کا مضبوط ہونا جمہوری قوتوں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ محمود احمد مفتی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (پ ر) پولیٹیکل ورکرز فورم کے کنوینئر محمود احمد مفتی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کے اظہار میں شائستگی سے انحراف کی روایت کا مضبوط ہونا جمہوری قوتوں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنوں میں جس کلچر کو فروغ دیا گیا وہ نظام کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ گواہ ہے کہ عوام کو سڑکوں پر لانے سے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کو مداخلت کا موقع ملا۔

سیاست دانوں کو چاہیے کہ باہمی اختلافات کو دور کرنے کے لیے مشاورت کا راستہ اپنائیں اور اپنی توانائیاں سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ میں بروئے کار لانے پر توجہ دیں۔