سیاسی جماعتوں کا اتحاد: اقتصادی ترقی دگنی ہو سکتی ہے، گورنر اسٹیٹ بنک

Ashraf Mahmood

Ashraf Mahmood

کراچی (جیوڈیسک) امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے پاکستان کے مرکزی بینک کے سربراہ کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پاکستانی سیاستدانوں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہونے سے پاکستانی معاشی ترقی میں دوگنا اضافہ ہو کر 8 فی صد ہو سکتی ہے۔ گزشتہ ماہ پشاور کے اسکول پر قتل عام کے تناظر میں پاکستان سیاستدان دہشت گردی کے خلاف متحد ہو گئے اس پر پاکستان اسٹیٹ بینک کے صدر اشرف محمود وتھرہ کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ کئی سالوں بعد پہلی بار ایسا ہوا اور سیاسی جماعتیں حل تلاش کرنے کے لئے ہم آہنگی کی جدو جہد کر رہی ہیں اور وہ اس معاملے پر سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔

گزشتہ برس اپریل میں چار سالہ مدت کے لئے تعینات ہونے والے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تیسرے سربراہ اشرف محمود کا امریکی نشریاتی ادارے کو پہلا انٹرویو تھا۔انہوں نے آٹھ فی صد تک معاشی نمو کے پہنچنے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔جون تک مالی سال کے خاتمے تک پاکستان کی معاشی نمو چار عشاریہ ایک رہی۔ پاکستان کی معاشی نمو آٹھ فی صد سے زیادہ 2005 میں دیکھنے میں آئی۔ مئی 2013 کے انتخابات کے بعد نواز شریف معیشت کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں جیسا کہ دہشت گردی اور سیاسی اختلافات سرکاری کمپنیوں کی نجکاری اور ایک مستحکم بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ رواں مالی سال معاشی نمو 4.3 فیصد رہنے کی توقع ہے گزشتہ چار سال میں یہ نمو اوسطا ً3.8 فیصد رہی۔

دہشت گردی کا خاتمہ کرکے غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرکے پانچ سال میں ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ضرب عضب آپریشن کے بعد پانچ ماہ میں 19 فیصداضافے کے ساتھ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 423 ملین ڈالر ہوئی۔ حکومتی اندازوں کے مطابق جون 2014 تک پاکستان میں تین سالوں میں معاشی نقصان 29 ارب ڈالر ہوا جب کہ 2001 ءمیں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد سے 232 ارب ڈالر کی معیشت 102 ارب ڈالر سے محروم ہو چکی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان اسٹیٹ بینک ایکٹ کی مکمل خود مختاری کی اجازت دینے سے تبدیل کرنے کے لئے ڈیڈ لائن میںتوسیع کر دی ہے۔پاکستانی روپیہ پانچ فی صد اضافے کے ساتھ ایشیا کے بہترین کرنسی میں نمایا ں رہا۔ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2014 میں دوگنا اضافہ ہو کر 9.5 ارب ڈالر ہوا۔