حیدر آباد (جیوڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملک میں تبدیلی لانے کی باتیں کر رہی ہیں لیکن وہ تبدیلی پہلے ہی اپنے دور حکومت میں لاچکے ہیں۔
حیدرآباد کے علاقے مٹیاری میں جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کر تے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں جو ترقیاتی منصوبے شروع کیے تھے۔
وہ آنے والی حکومتوں نے مکمل نہیں کیے،انہوں نے کہا کہ وہ سندھی ہیں اور انہیں سندھ اور سندھیوں کے حالات کا علم ہے، کراچی سمیت سندھ ایک ہے اور سندھ کو ترقی کی جانب لے جانا ہے۔