سیاسی جماعتوں کی جانب سے مسیحی عوام کو نظر انداز کرنے پر تعجب کا اظہار

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کہاکہ قومی اسمبلی حلقہ این اے 246میں مسیحی عوام کا ووٹ فیصلہ کن اہمیت اختیار کرگیا انہوں نے کہاکہ مسیحی عوام اپنی حب الوطنی پر آنچ نہیں آنے دینگے مسیحی عوام قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات اور کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی سوچ سمجھ کر استعمال کریں نعیم کھو کھر نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے NA-246کے ضمنی انتخابات اور کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں مسیحی عوام کو نظر انداز کئے جانے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسیحی عوام اپنے ووٹ کا استعمال کرکے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں ۔انہوں نے کہاکہ کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان مسیحی عوام کی آواز ہے اور مسیحی عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے بہت جلد انتخابی عمل میں شمولیت کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل مرتب کرینگے۔