فیصل آباد: سیاسی جماعتوں کو انتہاپسندی کا عنصر ختم کرنا ہو گا۔ جمہوریت میں انتہاپسندی آمریت کو فروغ دیتی ہے۔ فیصل آباد کا سانحہ سیاسی جماعتوں کے لیے لائحہ عمل فکریہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین گرین پاکستان موومنٹ میاں خاور شفیق نے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء جمہوریت میں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) جمہوری نظام کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ جمہوری فیصلوں کی بہترین درسگاہ پارلیمنٹ ہے۔
ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اندر آمرانہ سوچ کو ختم کرنا ہو گا۔فیصل آباد جیسے سانحہ پر ہمیں غور کرنا ہو گا تاکہ آئندہ سے کوئی واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے جمہوری عمل میں شفافیت آئے گی۔