کوئی سیاسی جماعت این اے 120 میں جلسہ جلوس نہیں کر سکتی: الیکشن کمیشن
Posted on September 15, 2017 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Election Commission
لاہور (جیوڈیسک) حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے لئے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کوڈ آف کنڈکٹ پر بھی عمل درآمد کروانے کے لئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ریٹرننگ آفیسر نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں جلسہ جلوس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کسی بھی جلسے کی اجازت نہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com