اسلام آباد (جیوڈیسک) سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ سے دھچکا پہنچا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر سانحہ بلدیہ کی رپورٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کیا۔
عمران خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ اور سیاسی مافیا کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ حکمران طبقے کو عام آدمی کی زندگی سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے سانحہ بلدیہ میں 258 افراد کے قتل کو بھتہ مافیا کا غیر انسانی عمل قرار دیا ہے۔